ابنا: جسارت آن لائن کے مطابق یہودی نیوزایجنسی تاز پیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویکلی پریس پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ویکلی پریس پاکستان کا صدر دفتر ٹورنٹو کینڈا میں ہے جو اردو میں کام کرتی ہے۔ ویکلی پریس گوگل پر صحافیوں میں تبادلہ خیال بھی شایع کرتا ہے۔ چودہ ہزار صحافی اس گروپ کے رکن ہیں۔ یہودی نیوز ایجنسی سے ملنے والی خبریں اور مضامین ویکلی پریس پاکستان اردو میں شایع کررہا ہے۔ زیادہ تر خبریں صہیونی ریاست کے بارے میں ہوتی ہیں۔ یہودی خبر ایجنسی تاز پیٹ پہلی اسرائيلی میڈیا کمپنی ہے جو پاکستان میڈیا گروپ کے تعاون سے اردو میں خبریں پیش کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے ویکلی پریس میں اسرائيل نواز افراد موجود ہیں جو اسرائيل کو فوری طور پر تسلیم کئےجانے کے خواہاں ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ وہ دن دور نہیں ہے جب اسرائيل اور پاکستان کے ذہین اور تعلیم یافتہ افراد ہاتھ میں ہاتھ دیے کر بقول ان کے انسانیت کی خدمت کریں گے۔ واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے بڑی حدتک سعودی عرب کے زیر اثر میڈیا کو اپنے کنٹرول میں لے کر اب اسلامی ملکوں کے میڈیا کا رخ کیا ہے۔ صہیونی نہج پر کام کرنے والے اکثر ذرایع ابلاغ سعودی عرب کے پیسے سے کام کررہے ہیں۔
.......
/169
کچھ لوگوں نے رائے کے خانے میں ناراضگی کا اظہار کیا ہے حالانکہ یہ خبر جسارت آنلائن کی ہے جو ریڈیو تہران کی ویب سائٹ سے ماخوذ ہے چنانچہ اس کی صحت یا عدم صحت ابنا پر عائد نہيں ہوتی۔
(ادارہ)